مودی حکومت مغرور اور ڈرامے باز ہے:سونیا گاندھی

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت اور بھاتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ کرناٹک اسمبلی کے ہونے والے انتخابات میں کانگریس کو زبردست کامیابی دلا کر ملک کو ایک بڑا پیغام دیں۔
اس ضمن میں انہوں نے 70کے عشرے میں چکمگلور ضمنی انتخاب میں آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی کم و بیش 1977کی شکست جیسا ماحول ہے۔کانگریس کے84ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا نے مزید کہاکہ راہل نے بہت نازک اور مشکل وقت میں پارٹی صداررت کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
ہم سب کو ان کی قیادت میں متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔یہ وقت اپنی ذات اور خواہشات کے بارے میں سوچنے کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج صرف ایک بات معنی رکھتی ہے کہ جس عظیم پارٹی سے ہمارا اتنا پرانا تعلق ہے اسے کس طرح سے مضبوط بنایا جائے۔جس سے موجودہ چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکے اور پارٹی کو جیت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کوئی سیاسی اصطلاح نہیں ہے بلکہ ایک تحریک ہے۔انہوں نے مودی حکومت کو ڈامے باز اور مغرور بتایا۔

Title: sonia gandhi tears into dramebaaz arrogant modi government | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply