سونیا گاندھی کی صحت میں سدھار ، اسپتال سے جلد ڈسچارج کر دی جائیں گی

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ایک- دو دن میں ہسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ سر گنگارام ہسپتال نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔
ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر ڈاکٹر ڈی ایس رانا کی جانب سے آج جاری محترمہ گاندھی کی صحت بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ان کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور حالت مستحکم ہے۔
انہیں ایک یا دو دن میں ہسپتال سے چھٹی دی سکتی ہے۔ محترمہ گاندھی کو ’فوڈ پوائزننگ‘ کی وجہ سے یہاں سر گنگارام ہسپتال میں اتوار کو داخل کرایا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi stable likely to be discharged soon in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply