بہار کے عظیم اتحاد کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے سونیا گاندھی میدان عمل میں

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار میں جنتا دل یو اور راشٹریہ جنتا دل کے درمیان جاری رسہ کشی سے عظیم اتحادکو ٹوٹنے سے بچانے کی پہل کرتے ہوئے آج جنتا دل یو کے رہنما اوربہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو سے فون پر بات کرکے صلح کی کوشش کی۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ محترمہ گاندھی نے فون پر دونوں لیڈروں سے اختلافات دور کرنے کے لئے درمیان کا راستہ نکالنے کی درخواست کی۔ محترمہ گاندھی نے کچھ دن پہلے مسٹر کمار سے اس وقت بھی بات کی تھی جب جنتا دل یو نے نائب صدر عہدہ کے لئے اپوزیشن امیدوار گوپال کرشن گاندھی کو حمایت دی تھی۔ جنتادل یو نے صدر کے عہدہ کے لئے اپوزیشن کے امیدوار میرا کمار کی حمایت نہیں کی تھی۔
ذرائع کے مطابق کانگریس صدر نے مہاگٹھ بندھن اور اپوزیشن اتحاد برقرار رکھنے اور پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف متحد رہنے کی اپیل کی۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ مسٹر کمار اپنی حکومت کی بدعنوانی مخالف امیج برقرار رکھنے کے لئے آر جے ڈی لیڈر اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو کابینہ سے باہر کرنے کے حق میں ہیں جن پر بے نامی جائیداد کے الزام لگائے گئے ہیں۔اس سے مہاگٹھ بندھن کے ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے لیڈران ایک دوسرے پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔ جمعرات کو آر جے ڈی کے ایک ممبر اسمبلی نے حکومت سے حمایت واپس لینے کی یہ کہتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ جنتا دل یو کو نہیں بھولنا چاہیے کہ آر جے ڈی کے 80 ممبران اسمبلی کی مدد سے اس کی حکومت چل رہی ہے۔ جنتا دل یو کے ترجمان نے آج اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے اقتدار اہم نہیں ہے۔ پارٹی بدعنوانی کے خلاف ہے اور اس کے لئے پانچ منٹ میں ہی حکومت چھوڑ سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi speaks to nitish and lalu yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply