سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کی سری لنکا کے وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی:کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے سے ملاقات کی۔ سونیا گاندھی کے ہمراہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے علاوہ پارٹی کے سینیئر لیڈر آنند شرما بھی تھے۔ واضح رہے کہ مسٹر وکرم سنگھے چھ اکتوبر کو’ انڈیا اکانومک سربراہ کانفرنس ‘ میں شرکت کے لئے منگل کی شام نئی دہلی پہنچے ہیں۔
مسٹروکرم سنگھے بدھ کو دوپہر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیالنل کرنے کے بعد صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ دو طرفہ اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔مسٹر وکرم سنگھے کا وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہا شاہراہ اور شپن جہاز رانی کے وزیر نتن گڈکری، تیل اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi manmohan singh meet sri lankan pm ranil wickramasinghe in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply