رافیل طیارہ سودا گھپلہ: سونیا کی قیادت میں حزب اختلاف کا مظاہرہ

نئی دہلی:مانسون اجلاس کے آخر روز حزب اختلاف کے اراکین پارلیماں نے بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور فرانس سے جنگی طیارے رافیل سودے میں مبینہ گھپلے کی تحقیقات کرانے اور بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل یو پی اے کی چیر پرسن سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے سینیئر لیڈر اے کے انٹونی، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں قانون ساز پارٹی کے قائد ملک ارجن کھڑگے سمیت کئی سینیئر لیڈر پارلیمنٹ کے احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے اکٹھے ہوئے اور رافیل سودے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کے مطالبے پر زور ڈالنے کے لیے دھرنا دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi leads opposition protest over rafale deal outside parliament in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply