کانگریس صدر سونیا گاندھی کی عوام کو بیساکھی کی مبارکباد

نئی دہلی:کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ملک کے عوام کو بیساکھی،ویشو،رونگالی،بیہو،ویساکھڑی،پتھانڈو پریپو،مہاویشوسنکرانتی اور نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ محترمہ گاندھی نے آج یہاں جاری اپنے مباکبادی پیغام میں کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں فصلوں سے منسلک یہ تہوار یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں اور ملک کی خوشحال تہذیب کو پیش کرتی ہے۔
کانگریس صدر نے اچھی فصل کی دعا کرتے ہوئے کہا،”ہمیں ان کسانوں کو یاد رکھنا چاہئے،جو اپنی سخت جدوجہد اور قربانی سے ملک کی خوشحالی میں تعاون دے رہے ہیں۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi greets people on baisakhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply