سونیا گاندھی کا مدر ٹریسا کو سنت کا درجہ دیے جانے پر اظہار مسرت

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے انسانیت کی ممتا کی مورت مدر ٹریسا کو سنت کا درجہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں یہ اعزاز ملنے سے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لئے کی گئی ان کی بے لوث خدمت کو تسلیم کیا گیا ہے اور یہ ان کے لئے سچی خراج عقیدت ہے۔
محترمہ گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مدر ٹریسا کی زندگی انسانی وقار، ہمدردی اور محبت کی علامت رہی ہے اور ان کی سنت جیسی گزاری گئی زندگی ہمیشہ انسانیت کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرتا رہے گی کہ ان لوگوں کی ہمیشہ خدمت کی جانی چاہئے جن کی آواز کوئی سننے والا نہیں ہے اور جنہیں محبت نہیں ملی ہے یا جن کا کوئی گھر یا کوئی کمیونٹی نہیں ہے۔
انہوں نے بے لوث خدمت کے لئے مشنریوں کی کامیابیوں کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی شہری کو مدر ٹریسا کوسنت کادرجہ ملنے اور ان کی زندگی اور ان کے اعمال پر فخر ہے اور وہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi expresses happiness over saint hood to mother theresa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply