سونیا گاندھی نے بغداد بم دھماکوں کی مذمت کی

نئی دہلی:نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری نے عراق کے دارالخلافہ میں ہوئے بم دھماکوں، جس میں سوا سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہفتہ کو بنگلہ دیش کے دارالخلافہ ڈھاکہ میں ایک ریستوراں پر دہشت گردانہ حملے کی جس میں20افراد مارے گئے، سخت مذمت کی اورکہاکہ ان وحشیانہ حملوں کو کسی طرح بھی جائز نہیں قرار دیا جاسکتا۔
نائب صدر نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔کانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے بھی عراق کی راجدھانی بغداد میں بم دھماکوں میں کئی افراد کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔محترمہ گاندھی نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ بڑا دلخراش اور تکلیف دہ رہا ہے۔
کئی جگہ دہشت گردی کے عفریت نے لاتعداد بے قصوروں کو نگل لیا۔ سونیا گاندھی نے بغدادمیں ہونے والے تازہ بم دھماکوں اوربنگلہ دیش میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی دنیا میں امن اور انسانیت کیلئے خطرہ ہے۔ اور ہم سب کو مل کر اس کے خلاف جنگ کرنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi condemns baghdad blasts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply