سونیا گاندھی نے استنبول ہوائی اڈے پر خود کش دھماکوں کی مذمت کی

نئی دہلی:کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے ترکی کے استنبول شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر جس میں36افراد ہلاک اور145دیگر زخمی ہو گئے،گہرے رنج و غم اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت قابل مذمت اور ہولناک واردات ہے۔
محترمہ گاندھی نے یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا ” میں متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ اس واقعہ میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد صحت مند ہونے کے لیے دعا گو ہوں“۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت اور دلخراش واقعہ ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بری طرح متاثر ترکی کے لوگوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے اسے غیر انسانی اور بزدلانہ حملہ بتایا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے خلاف انسانی عزم کو متزلزل نہیں کریں گے۔ راہل گاندھی نے متاثرہ خاندانوں کے غم میں خود کو برابر کا شریک بتاتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi condemn and condole istanbul airport attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply