سونیا گاندھی پھر گنگا رام اسپتال میں داخل

نئی دہلی:کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو علاج کے لئے ایک بار پھر قومی دارالخلافہ کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کی جانب سے یہاں جاری میڈیکل بلیٹن کے مطابق محترمہ سونیا کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہاہے۔
کانگریس صدر کو اس سے پہلے 3 اگست کو بخار، جسم میں پانی کی کمی اور کندھے کے درد کی شکایت کرنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں بنارس میں روڈ شو کے دوران کندھے میں درد ہوگیا تھا۔
انہوں نے اسپتال سے ہی قوم کو رکشا بندھن کی پرخلوص مبارکباد دی اور امید ظاہر کی یہ مقدس تہوار خاندانی بندھنوں اور رشتوں کو مزید مستحکم کر کے خواتین کے لیے ایک محفوظ معاشرہ تشکیل دے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi admitted to sir ganga ram hospital again in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply