ملک کو ایک خطرناک حکومت سے نجات دلانا ہے: سونیا گاندھی

نئی دہلی:یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کو ایک خطرناک حکومت سے جو ہندوستان کی جمہوریت کو داؤ پر لگارہی ہے نجات دلانا ہے۔

نوتشکیل کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے، جو کہ پارٹی کے سربراہ راہل گاندھی کی زیر صدارت پہلی بار ہوا، خطاب کرتے ہوے سونیا نے ملک کے غریب اور محروم لوگوں کے دلوں میں جاگزیں کیے گئے خوف و ہراس اور مایوسی سے عوام کو متنبہ کیا۔

2019کے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مرکز میں حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو شکست دینے کیلئے یو پی اے میں زبردست اور وسیع اتحادناگزیر ہے اور اس کے لیے تمام علاقائی پارٹیوں سے رابطہ کر کے وسیع اتحاد تشکیل دینے کا کام کیا جائے۔

لیکن اس کے ساتھ ہی اس امر کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اتحاد میں کانگریس کو سب سے بڑی پارٹی کا درجہ حاصل رہے اور پارٹی صدر راہل گاندھی کو اس اتحاد کا سربراہ بنایا جائے ۔ اس اجلاس میں ہ لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر ہمہ پہلوو خوض کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia attacks modi govt says dangerous regime compromising democracy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply