اترپردیش کے شہر میرٹھ میں لٹیروں سے مزاحمت کرنے پر فائرنگ میں ایک ہلاک چار زخمی

میرٹھ: اترپردیش میں میرٹھ کے برہم پوری علاقہ میں لوٹ پاٹ کی ایک واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر لٹیروں نے ایک گٹکا کاروباری کے بیٹے اور چار دیگر افراد کو گولی ما ردی۔اس واردات میں گٹکا کاروباری کے بیٹے 22سالہ سونٹی کی موت ہو گئی جبکہ دیگر چار زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ میرٹھ میں برہم پوری میں رہنے والے گٹکا کا کاروبار کرنے والے سشیل اپنے بیٹے سونٹی کے ساتھ اپنے گودام کے اندر دن بھر کی ؤمدنی کا ھساب کتاب کر رہے تھے۔ انے میں ان کا روہت نام کا ایک ایجنٹ بھی پیسہ جمع کرنے آیا۔ روہت کے پیچھے پیچھے ہی تین غنڈے پہنچ گئے۔ ان مٰں سے ایک اندر داخل ہو گیا اور دو باہر پہرہ دینے لگے۔
لٹیرے نے پستول کی نال پر سشیل سے 3لاکھ روپے چھین لیے اور شر گرا کر فرار ہو گئے۔ سشیل اور ان کے دو پڑوسی دکانداروں امیش اور اکھل نے موٹر سائیل سوار لٹیروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی تو لٹیروں نے گولی چلا دی جس میں سونٹی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Son of a businessman in meerut shot dead in robbers firing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply