گجرات میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو چوتھی منزل سے پھینک کر ہلاک کر دیا

گجرات: گجرات کے شہر راجکوٹ میں اس وقت دل دہلا دینے والی واردات رونما ہوئی جب برین ہیمرج کی شکار ایک بزرگ خاتون کو اس کے بیٹے نے چوتھی منزل سے پھینک دیا۔
جے شری بین نتھوانی نام کی یہ خاتون ریٹائرڈ ٹیچر ہے اور اسے برین ہیمرج ہو گیا تھا اور اس کی تیمار داری سے بچنے کے لیے بیٹے نے اسے چھت سے پھینک کر مارڈ الا۔
اگرچہ یہ معاملہ گذشتہ سال کا ہے لیکن پولس نے اسے خودکشی بتا کر فائل بند کر دی تھی۔لیکن گذشتہ دنوں پولس کو ایک گمنام خط ملا جس کی بنیاد پر پولس نے از سرنو تحقیقات کی اور گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج نکالے۔
جس میں اس کے بیٹے سندیپ کو اپنی ماں کو چھت پر لے جاتے دیکھا گیا لیکن جب وہ واپس آیا تو اکیلا تھا۔اس سے پولس کے شک کو اور تقویت ملی اور اس نےسندیپ سے سختی سے پوچھ گچھ کی ۔جس نے اعتراف جرم کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Son allegedly throws mother off terrace in rajkot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply