سومناتھ چٹرجی انتقال کر گئے،وہ غریبوں کے مسیحا تھے :وزیر اعظم مودی

کولکاتا:سابق لوک سبھا اسپیکر و معروف کمیونسٹ رہنما سومناتھ چٹرجی طویل علالت کے بعد پیرکی صبح انتقال کر گئے وہ89برس کے تھے ۔89

سالہ چٹرجی کو جوپہلے ہی سے گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے،منگل کے روزاسپتال میں داخل کیاگیا تھا اور وہ اسی ر وز سے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں تھے اور ڈائلسس ہو رہا تھا کہ اتوار کی شام میں انہیں اسپتال میں ہی دل کا دورہ پڑا ۔

گذشتہ ماہ ان پر فالج کا بھی حملہ ہوا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سومناتھ چٹرجی غریبوں کے مسیحا تھے کیونکہ وہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کے فلاح و بہبود کے لیے آواز بلند کرتے رہتے تھے۔ان کے انتقال سے سیاسی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somnath chatterjee dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply