کانگریس کل جماعتی میٹنگ کے متفقہ فیصلوں سے مکر رہی ہے۔بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مسئلہ اٹھانے کے لئے کانگریس کے رہنماؤں کی تنقید کو بدقسمت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ کل جماعتی میٹنگ میں اس بارے میں قائم اتفاق سے مکر رہی ہے۔
پارٹی کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس قومی سلامتی اور قومی مفاد کے معاملے پر منقسم رہی ہے۔ اور یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب میں بلوچستان اور پاک مقبوضہ کشمیر کا ذکر کیے جانے کے بعد کچھ کانگریسی لیڈر پاکستان کی حمایتکرتے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو کشمیر کی صورت حال پر بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں کانگریس کے رہنما شامل تھے اور اس میں بلوچستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے اٹھانے کو لے کر اتفاق رائے قائم ہوا تھا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسی کی بنیاد پر لال قلعہ کی تقریر میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Some congress leaders seen offering support to pakistan says bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply