ڈوکلام بحران جلد دور ہوجائےگا،ہندوستانی فوج سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار:وزیر داخلہ

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے فوج کو ملک کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پراہل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوکلام تعطل کا حل جلد ہو جائے گا اور امید ہے کہ اس سمت میں چین کی جانب سے مثبت پہل ہو گی۔ مسٹرسنگھ یہاں ہندوستان -تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ڈوکلام بحران کا حل جلد نکل آئے گا اور چین کی جانب سے اس سمت میں مثبت پہل کی جائے گی۔ ” انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان امن کا خواہاں ہے تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کہیں بھی کسی طرح کا چیلنج ہے تو ہندوستانی فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر داخلہ مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ ایک بار لداخ گئے تھے۔
وہاں کی کپکپی طاری کرنے والی سردی کا انہیں احساس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو رہنے کے لئے مکانات کی دقت ہو رہی ہے وہ جلد ہی اس بارے میں داخلہ سکریٹری سے بات کریں گے۔ جوانوں کی ترقی میں ہوئی تاخیر پر انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے پاس جوانوں کی تقرری کے سلسلے میں نئے قوانین کی تجویز آئی ہے جس پر فوری فیصلہ لیا جائے گا۔ آئی ٹی بی پی جموںو کشمیر اور اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ ہندوستان کی 4057 کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت تعینات ہے ۔ سکم کے نزدیک متنازعہ ڈوکلام علاقے میں سڑک کی تعمیر کی چینی فوج کی کوششوں کو روکنے کی وجہ سے ہندوستان اور چینی فوجیوں کے درمیان تعطل پیدا ہو گیا ہے۔ چین کا دعویٰ ہے کہ جس علاقے میں وہ سڑک کی تعمیر کر رہا ہے وہ بھوٹان کا نہیں بلکہ اس کا علاقہ ہے، لہٰذا ہندوستانی فوج کو فوری طور پر اس علاقے سے دور ہوجانا چاہئے۔ دوسری طرف بھوٹان کا کہنا ہے کہ ڈوکلام اس کا علاقہ ہے، جس میں چین غیر قانونی طریقے سے مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Solution of doklam very soon want to tell neighbours india wants peace rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply