فوجی مرتے ہی ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں :بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا متنازعہ بیان

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ممبر پارلیمنٹ نیپال سنگھ نے یہ بیان دے کر تنازعہ کھڑا کر دیا کہ فوجی مرنے کے لیے ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سی آر پی ایف کیمپ پر حال ہی میں کیے گئے حملہ میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر سنگھ نے کہا کہ ”یہ تو روز مریں گے فوج میں، کوئی ایسا ملک ہے جہاں فوج کا آدمی نہ مرتا ہو جھگڑے میں“۔
گاؤں میں بھی جھگڑا ہوتا ہے تو ایک نہ ایک تو زخمی ہوتاہے ،کوئی ایسا آلہ بتاؤ جس سے آدمی نہ مرے۔ایسی چیز بتاؤ کہ گولی کام نہ کرے ،اسے کروا دیں“۔لیکن بعد میں نیپال سنگھ نے اپنے اس بیان پر معافی مانگ لی۔اور کہا کہ ان کا مقصد فوج کی توہین کرنا نہیں تھا ۔
مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے ۔میں اپنے بیان پر معافی مانگتا ہوں لیکن میں نے ایسای کچھ نہیں کہا جیسا میڈیا میں بیان کیا جارہا ہے۔ میںنے تو یہ کہا تھا کہ سائنسداں ایک ایسا آلہ ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو گولی کو بھٹکا دے تاکہ فوجی کو بچایا جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldiers ought to diebjp mp nepal singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply