منی پور بم دھماکے میں ایک فوجی زخمی

امپھال: منی پور کے ضلع اکھرول میں گزشتہ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک بم دھماکے میں انڈین ریزرو بٹالین کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اکھرول کے کنگدونگ میں دو مشتبہ دہشت گردوں نے دو دستی بم پھینکے۔
اس میں ایک جوان کے پیر زخمی ہو گئے۔ اسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیر اعلیٰ اوکرام ابوبی سنگھ کو اس علاقے میں تین منصوبوں کا آغاز کرنا ہے۔
وزیر اعلی کے پروگرام میں رکاوٹ پہنچانے کا خدشہ کے پیش نظر ضلع میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ علاقہ عسکریت پسند تنظیم نیشنل سوشلسٹ کونسل آف انڈیا( این ایس سی این )کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier injured as nscn members hurl grenades in manipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply