اپریل میں امیت شاہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے:کانگریس کا دعویٰ

احمد آباد: کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق مرکزی وزیر بھرت سنگھ سولنکی نے آج دعویٰ کیا کہ اگر گجرات میں وقت سے پہلے اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے تو یہاں ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کو بدلا جائے گا اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ خود موجودہ وزیر اعلیٰ وجے روپانی کو ہٹا کر الیکشن سے پہلے ریاستی حکومت کی کمان سنبھال لیں گے۔
مسٹر سولنکی نے آج یہاں یواین آئی سے کہا کہ اتر پردیش، پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات کے بعد گجرات میں بھی اگر جلد انتخابات نہیں ہوئے تو یہاں وزیر اعلیٰ کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ طے مدت کے مطابق گجرات میں اس سال دسمبر تک انتخابات ہو سکتے ہیں۔گزشتہ انتخابات 2012 میں ہوئے تھے۔
کانگریس کے صدر نے دعویٰ کیا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کی کراری شکست ہوگی اور اس کے بعد مسٹر شاہ یہ کہہ کر یہاں وزیر اعلیٰ بن جائیں گے کہ بی جے پی کا گڑ کہے جانے والے گجرات میں جیت کے لئے انہیں حکومت کی قیادت کرنی چاہئے۔
اس سے پہلے پریس کانفرنس میں مسٹر سولنکی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ مسٹر روپانی کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر وہ اپنی کرسی کو بچائے رکھنا چاہتے ہیں تو وقت سے پہلے انتخابات کرا لیں۔
اگر الیکشن نومبر میں ہوئے تو جناب روپانی کو بھی آنندی بین (سابق وزیر اعلیٰ جن کے استعفی کے بعد گزشتہ سال اگست میں روپانی وزیر اعلی بنے تھے) کی طرح جانا ہی پڑےگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Solanki predicts change of guard in gujarat if assembly polls not held in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply