بنارس ہندو یونیورسٹی تشدد معاملہ میں اعلیٰ پولس افسروں کے خلاف کارروائی

وارانسی: (یو این آئی)اترپردیش حکومت نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو ) میں چھیڑخانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی طالبات پر پولیس کی لاٹھی چارج معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے لنکا تھانہ انچارج کو لائن حاضر کرتے ہوئے بھیلوپور پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بھیلوپور کے سرکل افسر (سی او) نویش کٹیار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ان کے مقام پر پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اے پی سنگھ کو تعینات کیا گیا ہے۔مسٹر سنگھ نے صبح چارج لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لنکا پولیس اسٹیشن انچارج راجیو سنگھ کو لائن حاضر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سنجیو مشیر کی پوسٹنگ کی گئی ہے۔
کل دیر رات سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آر کے بھارد واج نے اس سلسلے میں حکم جاری کیا۔ غور طلب ہے کہ بی ایچ یو احاطے میں منچلوں سے پریشان سینکڑوں طالبات اپنی سیکورٹی کے مطالبے پر 22 ستمبر کی صبح سے دھرنے پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ہفتہ کی رات وائس چانسلر پروفیسر گریش چندر ترپاٹھی سے بات چیت کی کوششیں ناکام ہونے کے بعدتحریک کرنے والی طالبات ان کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہی تھیں، تبھی ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس کے بعد ہوئے تشدد میں ایک درجن سے زائد طالبات، متعدد صحافی اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مشتعل ہجوم نے جم کر توڑ پھوڑ کی تھی اور ایک ٹریکٹر اورکئی موٹر سائیکلوں کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ ہفتہ کی رات سے ہی یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی کا ماحول ہے اوربڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: So and co removed after bhu violence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply