پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے بدسلوکی پر پاکستانی ہم منصب عبد الباسط کی وزارت خارجہ میں طلبی

نئی دہلی: کراچی میں منگل کے روز ایک پروگرام کے بالکل آخری لمحات میں منسوخ کردیئے جانے کی وجہ سے ہندوستانی ہائی کمشنر متعین پاکستان گوتم بمباوالے کو جس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اس کے پیش نظر آج وزارت خارجہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے ہندوستان نے سخت احتجاج کیاہے۔
وزارت خارجہ کی سکریٹری سجاتا مہتا نے مسٹر باسط کو طلب کرکے کہا کہ وہ کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے ایک ایسے پروگرام کو منسوخ کئے جانے پر ہندوستان کی ناراضگی سے پاکستان کو آگاہ کریں جس میں مسٹر بمباوالے شرکت کرنے والے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان امید کرتا ہے کہ پاکستان میں ہندوستانی سفارتکاروں کو کسی خلل کے بغیر اپنا کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
اگرچہ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کراچی کا پروگرام ا چانک کیوں منسوخ کردیاگیا لیکن عام خیال یہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس پروگرام سے پہلے ہندوستانی ہائی کمشنر نے جموں و کشمیر میں پاکستانی کی مسلسل مداخلت کے حوالے سے اظہار خیا ل کیا تھا۔اس لیے ایسا کیا گیا ہو گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Snub to indian high commissioner india summons pak envoy abdul basit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply