الیکشن کمیشن سمرتی ایرانی کی اسناد کی جانچ پڑتال کرے:عدالت

نئی دہلی:میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہر ویندر سنگھ نے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فروغ انسانی وسائل کی سابق مرکزی وزیر کی تعلیمی استعداد و اسناد کے حوالے سے تمام ریکارڈز عدالت کو پیش کرے۔ عدالت نے کمیشن کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ ایرانی کی اسناد کی جانچ پڑتال کرے۔
ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ محترمہ ایرانی نے مبینہ طور پر اپنی تعلیمی لیاقت کے سلسلے میں غلط حلف نامہ داخل کیا ہے اور وہ اس بابت تحقیقات کرے کہ اس میں سچائی کہاں تک ہے۔
عرضی گذار احمد خان نے، نے جواایک فری لانس کالم نویس ہیں ،عدالت کو مطلع کیا کہ محترمہ ایرانی نے 2004کے لوک سبھا الیکشن میں داخل کئے گئے حلف نامہ میں اپنی تعلیمی لیاقت کی تفصیلات میں لکھا ہے کہ انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں فاصلاتی کورس سے گریجویشن کیا ہے لیکن 2011میں جب انہوں نے گجرات سے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا تو اس میں کہا کہ انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں فاصلاتی کورس سے بی کام (پارٹ ون)کی تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں غلط اطلاعات کیوں دیں اور اس کی تفصیل بھی پیش نہیں کی۔ عدالت نے معاملہ کی آئندہ سماعت15اکتوبر تک موقوف کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Smriti iranis fake degree row court summons documents from ec in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply