اسمرتی ایرانی ایئر ویز میں کیبن کریو کا ممبر بننا چاہتی تھیں

نئی دہلی:کپڑا کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی جیٹ ایئر ویز میں کیبن کریو کا ممبر بننا چاہتی تھیں لیکن ہوا بازی کمپنی نے انہیں غیر موزوں شخصیت قرار دے کر ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
محترمہ ایرانی نے یہاں ایئر پسنجر ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے پی اے آئی) کی ایوارڈ تقسیم تقریب میں کہا کہ وہ جیٹ ایئر ویز کے کیبن کریو ٹیم میں شامل ہونا چاہتی تھیں اور اس کے لئے انہوں نے درخواست دی تھی لیکن کمپنی نے اسے مسترد کر دیا تھا جس کا سبب ان کی شخصیت کا جاذب نظر نہ ہونا بتایا گیا تھا۔
مرکزی وزیر نے اس موقع پر موجود جیٹ ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امت اگروال کو بیسٹ سروس ان ایئر لائن کا ایوارڈ پیش کرنے کے بعد کہا کہ درخواست مسترد کرنے کے لئے شکریہ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میکڈونالڈ میں انہیں نوکری ملی۔ اس تقریب میں ایئر انڈیا کو گراؤنڈ ہینڈلنگ کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔تو انڈگو کو سستی ہوا بازی کے زمرے میں نوازا گیا۔ محترمہ ایرانی نے جرمنی کے برسلز ایئرپورٹ پر ہوئے حملے کے دوران ہمت دکھا کر مسافروں کی مدد کرنے والی جیٹ ایئر ویز کے عملے کی رکن نیدھی چفیکر کو بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Smriti irani wanted job as cabin crew in jet airways rejected for not having good personality in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply