سمرتی ایرانی وزیر تعلیم نہیں رہیں، کپڑا وزارت دے دی گئی

نئی دہلی: سمرتی ایرانی رات دیر گئے اس وقت اچانک وزیر تعلیم کے عہدے سے محروم ہو گئیں جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کی توسیع کے بعد وزراکے محکموں میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی ایرانی کو فروغ انسانی وسائل کی وزارت سے ہٹا کر ان کی جگہ کل ہی ترقی دے کر کابینہ درجہ کا وزیر بنائے جانے والے وزیر ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر کو وزیر فروغ انسانی وسائل بنا دیا گیا۔
راشٹرپتی بھون سے دیر رات گئے جاری ریلیز کے مطابق سمرتی ایرانی کو وزارت فروغ انسانی وسائل سے ہٹا کر کپڑا وزارت میں بھیج دیا گیاہے۔عالوہ ازیں وزیر مالیات ارون جیٹلی سے وزارت اطلاعات و نشریات کا اضافی چارج لے کر یہ وزارت وینکیا نائیڈو کو سونپ دی گئی۔وزارت قانون سدانند گوڑا سے لے کر روی شنکر پرساد کو دے دی گئی۔وجے گوئل کو وزارت برائے امور نوجوانان وکھیل دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Smriti irani loses education to prakash javadekar in mega cabinet reset in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply