پنجاب کے بٹھنڈہ میں اسموگ کے باعث ٹرک بس کا انتظار کر رہے طلبا پرچڑھ گیا،9ہلاک

چنڈی گڑھ: شدید دھند اور اسموگ کے باعث ہونے والے ایک سڑک حادثے میں پنجاب کے شہر بٹھنڈہ میں اس وقت9طلبا ہلاک ہوگئے جب سڑک کے کنارے بس کے انتظار میں کھڑے مختلف اسکول وکالجوں کے14 طلبا کے ایک گروپ کو ایک ٹرک نے روند ڈالا۔
واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ یہ طلبا جس بس میں جارہے تھے وہ بھٹنڈہ شہر کے مضافات میں بٹھنڈہ چنڈی گڑھ شاہراہ پرچیتک پارک کے قریب خراب ہو گئی۔
یہ طلبا بس سے اتر کر سڑک کے کنارے کھڑے کسی متبادل گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ گہری دھند کے باعث ایک ٹرک سڑک کے کنارے کھڑی ٹاٹا سومو کو نہیں دیکھ سکا اور اس میں گھس گیا اس سے ٹکرا کر وہ سڑک کے ہی کنارے کھڑے طلبا پر چڑھ گیا۔
جس میں سے9نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ باقیوں کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس حادثہ کے باعث جائے وقوعہ پر کئی گاڑیاں، جن میں پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ کی ایک بس ایک پرائیویٹ بس اور 10کاریں تھیں، ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔
اطلاع ملتے ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ٹوئیٹ کر کے بتایا کہ انہیں اس سانحہ سے بہت صدمہ ہوا ہے اور انہوں نے بھٹنڈہ کے ایم ایل اے اور وزیر ایم ایس بادل کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ بذات خود جائے حادثہ پہنچ کر بچاؤ اور ریلیف کے کام کی نگرانی کریں۔

Title: smog causes massive accident on bathinda highway kills 9 students | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply