امیت شاہ سے ٹکراؤ کا خمیازہ بھگتنا پڑاپھر بھی ایرانی نے مودی کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی: مرکزی کابینہ کے ردوبدل میں کل انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت سے محروم نئی کپڑاکی وزیراسمرتی ایرانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کو وزیر تعلیم کے طورپر ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔
محترمہ ایرانی نے آج ٹویٹ کرکے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنی دو سال کی مدت میں متعدد تنازعات میں گھری محترمہ ایرانی نے انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت چھینے جانے پر کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے، البتہ انہوں نے مسٹر مودی کو اس بات کے لئے بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو کپڑا وزارت کا ذمہ دیا ہے۔
ان کی جگہ نئے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر بنائے گئے پرکاش جاوڈیکر نے آج محترمہ ایرانی سے رسمی ملاقات کی اور ان سے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ ایرانی کے محکمہ بدلے جانے پر میڈیا اور سوشل میڈیا میں سخت رد عمل ہوا ہے۔ ان کے مخالفین نے جہاں اس تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے وہیں ان کے حامیوں نے افسوس بھی ظاہر کیا ہے لیکن اخبارات میں شائع رپورٹ کے مطابق محترمہ ایرانی کامحکمہ بدلے جانے کے پیچھے وزیر اعظم کے دفتر اور بی جے پی صدر امت شاہ سے ان کا ٹکراؤ بتایا جا رہا ہے۔
انہیں کپڑا وزارت ایسے وقت میں ملا ہے جب کپڑا صنعت کو بڑھنے کے لئے حکومت نے حال ہی میں ایک بڑا پیکیج دیا ہے اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں ایک لاکھ روزگار کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محترمہ ایرانی تنازعات اور اپنی جارحانہ کام کے اسٹائل کے لئے بحث میں ضرور رہی ہیں لیکن وہ ایک اچھی اسپیکر کے طور پر بھی مشہور ہیں اور اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے وہ کپڑا وزارت کو نئی رفتار دیں گی یا پھر کسی تنازعہ میں گھریں گی۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Smiriti irani extends best wishes to her succesor pakash javdekar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply