بہار میں بی جے پی کے 64فیصد ممبران اسمبلی کے خلاف مجرمانہ معاملات: جے ڈی یو

پٹنہ:بہار میں حکمران عظیم اتحاد میں شامل جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے جے ڈی یو پر مجرموں سے پرہیز نہ کرنے کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے 64 فیصد ممبران اسمبلی مجرم ہیں۔
جے ڈی یو ترجمان سنجے سنگھ نے یہاں مسٹر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جماعتوں پر مجرمانہ پس منظر والے لوگوں کو شامل کرنے کا الزام لگانے سے پہلے مودی جی کو اپنی پارٹی (بی جے پی) کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا چاہئے۔
بہار بی جے پی کے 64 فیصد ممبران اسمبلی یعنی کل 53 میں سے 34 ممبران اسمبلی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مجرمانہ معاملے زیر التوا ہیں۔ مسٹر سنگھ نے بہار بی جے پی کے لیڈر مسٹر مودی سے سوال پوچھا کہ جب مجرمانہ کردار والے ان اراکین اسمبلی کو بی جے پی ٹکٹ دے رہی تھی تب وہ کہاں تھے۔ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اپنی پارٹی کے مجرم ممبران اسمبلی کی تاریخ عوام کو بتائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixty four percent bjp mlas face criminal charges says jdu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply