اروناچل پردیش میں تودے گرنے سے 16افراد ہلاک

ایٹا نگر: اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں طوفانی بارشوں کے باعث مزدوروں کے ایک خیمہ پر ایک پہاڑی تودہ گرگیا جس میں کم از کم 16افراد ہلاک ہو گئے۔ توانگ شہر سے6کلومیٹر کے فاصلے پر ایک گاو¿ں پھاملہ میں یہ حادثہ آدھی رات کو تین بجے اسوقت پیش آیاجب تعمیراتی کاموں میں مصروف رہ کر دن بھر کے تھکے ہارے یہ مزدور اپنے خیمہ میں گہری نیند سو رہے تھے۔ توانگ کے پولس سپرنٹنڈنٹ انٹو الفانسو نے بتایا کہ تودے کی مٹی میں دبی 16لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں آسام کے تیز پور کے ایک اسپتال بھیج دیا گیا ۔دو مزدور وں کو کوئی گزند نہیں پہنچی ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دوروز سے اروناچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے سلسلہ کے باعث متعدد مقامات پر چٹانیں گرنے کے واقعات ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen workers killed in arunachal landslide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply