چھتیس گڑھ میں بس پل سے خشک نالے میں جا گری،16ہلاک50زخمی

رائے پور: چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں ایک بس حادثہ میں کم ا زکم16افراد ہلاک اور50دیگر زخمی ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب رائے پور سے400کلومیٹر کی دوری پر بلرام پور تھانہ کے تحت دلدھوا گھاٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک پرائیویٹ بس پل کے اوپر سے گذرتے ہوئے عدم توازن کا شکار ہو کر سوکھی ندی میں جا گری۔
بلرام پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ سدانند کمار نے بتایا کہ حادثہ میں 13افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور53زخمیوں کو امبیکا پور ضلع اسپتال بلرام ہور کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں جمعرات کی صبح تین زخمی زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کر گئے۔مزید13کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اور بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ لکژری بس گدھوا سے رائے پور جارہی تھی۔ہلاک شدگان کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ حادثہ میں بس ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen killed 50 injured in chatisgarh bus crash in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply