دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر بچوں کے ڈائپروں کے اندر سے 16 کلو سونے کے بسکٹ برآمد

نئی دہلی:اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ (آئی جی آئی) پر سکیورٹی اہلکار وں نے ہوائی جہاز کے مسافروں کے ایک گروپ سے 16 کلو سونا برآمد کیا، جس کو انہو ں نے تولیہ اور بچے کے ڈائیپر میں چھپا کر رکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ایئر پورٹ پر آج صبح سات بجے دبئی سے آنے والے مسافروں کے ایک گروپ کے پاس سے 16 کلو سونا برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سونے کی 16 بسکٹ برآمد کیے گئے ہیں جس میں ہر ایک کا وزن ایک کلو گرام ہے جس کو مسافروں کے ایک گروپ نے چالاکی سے بچے کے ڈائپر اور تولیہ میں چھپا کر رکھا تھا۔ معاملے کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen kg gold biscuits recovered from baby diapers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply