مدھیہ پردیش میں دو سڑک حادثات میں16ہلاک،متعدد زخمی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گذشتہ روز دو مختلف سڑک حادثات میںایک ہی کنبہ کے 8افراد سمیت16افراد ہلاک اور رجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ دونوں حادثات جبل پور اور منڈسور اضلاع میں ہوئے۔جبل پور حادثہ میں اس وقت 9افراد ہلاک ہو گئے جب مان کھیڑی گاو¿ں میں بس کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر سمنٹ کی بوریوں سے لدا ایک ٹرک پلٹ گیا اور ان پر گر گیا۔جس میں 9افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی خاندان کے8 افراد شامل ہیں۔ منڈسور ضلع میں ایک بس پلٹ گئی جس میں کم از کم7افراد ہلاک اور 26سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمی مسافروں نے بتایا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار کر لیے گئے تھے۔پولس سپرنٹنڈنٹ منوج سنگھ نے بتایا کہ یہ پرائیویٹ بس منڈسور سے بھانو پورا جا رہی تھی۔زخمی مسافروں نے الزام لگایام کہ ڈرائیور بڑی لاپروائی اور تیز رفتار سے بس چلا رہا تھا اور کئی بار بس لہرا گئی تھی جس کے باعث ایک جگہ اسٹئیرنگ وہیل بے قابو ہو گیااور بس ایک موٹر سائیکل سے بھی ٹکرا گئی اور پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen dead in two separate road accidents in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply