عربی سکھانے والے ایک اسکول پر حملہ میں ملوث سری رام سینا کے16انتہا پسند گرفتار

بنگلور:کرناٹک کے ساحلی شہر منگلور میں شری رام سینا کی اشتعال انگیز اور منافرت پھیلانے کے الزام میں منگلور پولس نے سری رام سینا کے16انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا۔
موصول اطلاع کے مطابق شری رام سینا کے20 سے 25 کارکنوں نے منگلورکے بونڈن تِل علاقے میں عیسائی سینٹ تھومس اسکول میں جاری عربی کی کلاس میں گھس کرہنگامہ برپا کیا اور بچوں کوعربی زبان سکھائے جانے کی مخالفت کی اور اسکول کے پرنسپل اورعربی کے ٹیچرکودھمکی بھی دی کہ اگرعربی پڑھانا بند نہیں کیا گیا ، تو وہ اسکول سے ہی احتجاج شروع کریں گے۔
تاہم شری رام سینا کا الزام ہے کہ یہاں ہندوطلبہ کو زبردستی عربی زبان سیکھنے پر مجبور کیا جا رہاہے۔ عربی سکھانے کے بہانے مذہب کی معلومات کوعام کرنے کی سازش ہورہی ہے۔مقامی شری رام سینا لیڈر آنند شٹی اڈیار نے الزام لگایا کہ یہاں جبراً ہندو طلبہ کوبھی عربی پڑھائی جارہی ہے۔ فوری طور پر اس پر روک لگائی جائے۔
ادھر اسکول کے پرنسپل اورعربی کے ٹیچر کہتے ہیں عربی سیکھنے سے چونکہ عرب ممالک میں روزگار حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے اس لئے بچوں کو عربی زبان سکھائی جارہی ہے۔ اب تک کسی بھی طالب علم یا بچوں کے والدین نے اس کی مخالفت نہیں کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen activists of shri ram sena arrested in karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply