جھارکھنڈ میں پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا کے دہشت گردوں نے6نوجوانوں کو ہلاک کر دیا

رانچی: جھارکھنڈ کے کھنٹی۔رانچی سرحد کے قریب مشتبہ پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا(پی ایل ایف آئی) کے انتہا پسندوں نے کم از کم چھ نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پیر کی شب ہونے والی اس واردات کا علم آج منگل کی صبح اس وقت ہوا جب پھڈنگا گاؤں میں6نوجوانوں کی لاشیں پائی گئیں۔کھونٹی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ انش گپتا نے یہاں بتایا کہ نکسلی چھ افراد کو گاؤں سے باہر لے گئے اور ان کا قتل کر دیا۔
تمام مرنے والوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ سینئر پولیس اور انتظامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیپلز لبریشن فرنٹ کے انتہا پسندوں کی یہ انتقامی کارروائی تھی۔
کیونکہ گذشتہ ہفتہ کھنٹی ضلع کے تورپا بلاک میں گاؤں والوں نےپی ایل ایف آئی کے دو انتہا پسندوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔یہ دونوں نکسلی ایک مقامی باشندے سے بھتہ وصولی کے لیے پنڈاریہ گاو¿ں آئے تھے۔

Title: six youth shot down by naxals in jharkhand | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply