ہریانہ میں کانگریس لیڈر کے ملازم کی 6سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی و قتل

چنڈی گڑھ:ہریانہ کے شہر یمنا نگر میں کانگریس لیڈر نرمل سنگھ کے ایک ملازم کی 6سالہ بیٹی سے ریپ کے بعدگلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اس لڑکی کے باپ مگن سنگھ نے جو جھارکھنڈ میں گملا کا رہائشی ہے گلوگیر آواز میں بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کےساتھ گذشتہ6سال سے نرمل سنگھ کے کھیتوں پر کام کر رہا ہے۔

ہفتہ کو دوپہر ایک بجے تک اس کی اس مصوم بیٹی کو گھر کے باہر کھیلے دیکھا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے و ہ لاپتہ ہوگئی اور اتوار کو دوپہر دو بجے ایک گڈھے میں اس کی لاش پائی گئی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ سے اس سے جنسی زیادتی کرنے کی تصدیق ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بچی کی گردن اور خفیہ عضو پر کئی گہرے زخم ہیں۔

اس بچی کا تین ڈاکٹروں ڈاکٹر پرم شیو، ڈاکٹر اروند چہل اور ڈاکٹر نشا نے پوسٹ مارٹم کیا۔پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ302(قتل) اور پوسکو قانون کی دفعہ6کے تحت معاملہ درج کر کے ملزموں کی تلاش سرگرمی سے شروع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six year old girls body found in a pit in haryana police suspect rape in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply