اڑیسہ میں جنسی زیادتی کی شکار6سال بچی ایک ہفتہ تک موت سے لڑنے کے بعد دم توڑ گئی

کٹک: اڑیسہ میں جو 6سالہ بچی جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھی یہاں کے ایس سی بی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ایک ہفتہ تک موت سے لڑنے کے بعد آخر کار دم توڑ گئی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیاما قانون گو نے کہا کہ جب سے اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اسے مصنوعی سانس دلائی جا رہی تھی۔اس بچی کو نہایت بری حالت میں امراض اطفال وارڈ کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔واضح ہو کہ کٹک کے سالیپور علاقہ کے ایک اسکول کے احاطے میں21اپریل کو یہ بچی بیہوش پڑی پائی گئی تھی۔ اسے سالیپور اسپتال لے جایاگیا جہاں سے اسے ایس سی بھی منتقل کر دیا گیا۔ کٹک (دیہی) کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کروتیباس جینا کے مطابق 21اپریل کی شام 6بجے یہ بچی جگن ناتھ پور نوڈل اپر پرئمری اسکول کے قریب واقع ایک دکان سے چاکلیٹ خریدنے گئی تھی۔لیکن گھر واپس نہیں آئی ۔ملزم اسے چاکلیٹ کا لالچ دے کر لے گیا۔اسکول میں ملزم نے اس معصوم کو اپنی ہوس کا شکار بنا یا اور پھر اس کا گلا دبا کر اسے ہلاک کرنے کی کوشش کی ۔ملزم مشاق کو گرفتار کر لیا گیا ۔ متوفیہ کی بہن نے مقدمہ کی کارروائی تیزی سے چلاتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six year old girl raped in odisha dies after weeklong struggle in hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply