حیدرآباد کی ایک کولر فیکٹری میں آگ لگنے سے، 6 مزدور زندہ جل کر ہلاک

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے راجندر نگر کے عطاپور اپرپلی کے کولر کے ایک گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں 6افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ان 6افراد کی شناخت بہار کے رہنے والے ورکرس کے طورپر کی گئی ہے۔یہ لوگ یونٹ کی عمارت میں سورہے تھے کہ اچانک آگ بھڑ ک اٹھی۔ان افراد کو باہر نکلنے کا راستہ نہ مل پانے کے سبب یہ افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔
شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ راجندر نگر کے ڈی سی پی جنگاریڈی نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں یونٹ کے مالک پرمود کو حراست میں لے لیا گیا۔کولر س کا سامان ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیلی اور اس یونٹ کی عمارت کا شٹر بند ہونے کے سبب ان ورکرس کو باہر نکلنے میں دشواری ہوئی اور وہ زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
مرنے والے 6افراد میں چار کی شناخت عرفان ،صدام،سادھو اور ایوب کے طورپر کی گئی ہے جبکہ مزید دو کی شناخت کی پولیس کوشش کر رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسروہاں پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

Title: six workers burnt alive in air cooler assembly factory near hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply