داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار چھ مشتبہ تین روز کے لیے این آئی اے کی تحویل میں

نئی دہلی: چھ مشتبہ دہشت گرد وں کو ،جن کا مبینہ طو پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے تعلق ہے، ایک خصوصی عدالت نے این آئی اے کی اس دلیل پر کہ اسے ایک دیگر دہشت گردانہ واردات کے حوالے سے ان گرفتار شدگان سے تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے،تین روز کے لیے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایک ان کیمرہ کارروائی میں ضلع جج امرناتھ نے ملزم محمد عظیم عثمان، محمد اسامہ، اخلاق الرحمٰن ، معراج، محسن ابراہیم سید اور محمد مشتاق شیخ کو این آئی اے کی تحویل میں اس بنیاد پر دے دیا گیا کیونکہ ایجنسی نے کہا تھا کہ چونکہ یہ کیس دہلی پولس سے اسے منتقل کر دیا گیا ہے اس لیے آئندہ تفتیش کے لیے ان سب کو اس کی تحویل میں دیا جائے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ این آئی اے نے یہ عذر بھی پیش کیا کہ داعش کی ایک بڑی سازش بے نقاب کرنے کے لیے ان ملزموں سے ، جو فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں،حراستی تفتیش کے لیے انہیںاین آئی اے کی تحویل میں دیا جائے۔اس سے قبل داعش سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں ان چھ لڑکوں کو گرفتار کرنے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر بعد میں یہ کیس این آئی اے کو سونپ دیا گیا تھا۔

Title: six suspected isis operatives sent to three day nia custody | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply