راجیہ سبھ اکے 6نئے ممبران کی حلف برداری

نئی دہلی:ترنمول کانگریس کے پانچ اور کانگریس کے ایک نومنتخب رکن کو آج راجیہ سبھا کی رکنیت کے طور پر حلف دلایا گیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اپنے چیمبر میں ان اراکین کو حلف دلایا۔ ان میں ترنمول کانگریس کے ڈیرک او برائن، ڈولا سین، سوکھیندرو شیکھر رائے، مانس رنجن بھوئیاں اور شانتا چھیتری اور کانگریس کے پی بھٹاچاریہ شامل ہیں۔
یہ تمام اراکین گزشتہ دنوں مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی جے کوریئن، ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی اور جنرل سکریٹری شمشیر کے شریف وغیرہ بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six rajya sabha mps from west bengal take oath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply