بہار میں پولیس جیپ درخت سے ٹکراگئی، چھ جوان زخمی، دو کی حالت نازک

جموئی: بہار میں جموئی ضلع کے سونو تھانہ علاقے میں پولیس کی گشت جیپ کل رات درخت سے ٹکرا گئی جس سے چھ جوان زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سونو تھانے کی پولیس کل رات معمول کی گشت پر تھی تبھی اوریا گاؤں کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے ایک درخت سے جا ٹکرا ئی۔
حادثے میں جیپ میں سوار چھ پولیس والے اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ حادثہ کہرے کی وجہ سے ہوا ہے۔ زخمیوں کو جموئی صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دو پولیس اہلکاروں ونے کمار اور بہاری لال کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six policemen injured in jeep accident in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply