بنگال میں 3مختلف سڑک حادثات میں چھ ہلاک

کولکاتہ:مغربی بنگال میں تین سڑک حادثات میں آج چھ لوگوں کی موت اور 24 دیگر زخمی ہو گئے جن میں چار کی حالت نازک ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہگلی ضلع کے آرام باغ میں سامان سے لدے ایک ٹرک نے ماروتی وین میں ٹکر مار دی جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور دو لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ لاشوں کو نکالنے کے لئے ایک گیس کا کٹر استعمال کیا گیا ہے۔
زخمیوں کو آرام باغ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور حادثے میں ایک ٹرک نے ایک موٹر سائیکل میں آج صبح ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔ وہیں کوچ بہار میں ایک منی بس کے پلٹنے سے 22 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six people killed and 24 injured in different car accidents in bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply