اترپردیش میں یمنا ایکسپریس وے پر سعد آباد کے قریب بھیانک سڑک حادثہ ، کنبہ کے چھ افراد ہلاک

ہاتھرس:اترپردیش میں ہاتھرس ضلع کے سعدآباد کوتوالی علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر اترپردیش روڈویز کی ایک بس نے کار کو عقب سے ٹکر ماردی جس میں ایک ہی کنبہ کے چھ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیروز آباد کے رہائشی مرلی لال کے کنبہ کے 6افراد متھرا۔
ورنداون کی یاترا کر کے کار سے واپس جارہے تھے کہسعدآباد کوتوالی علاقے میں سنگ میل 144 کے پاس یمنا ایکسپریس وے پر بلندشہر ڈپو کی تیز رفتار بس نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس سے کار سوار منیشا ، اسکی10سالہ بیٹی سپنا اور 15سالہ ہیرا کے علاوہ16سال کا بیٹا ہیرو22سالہ بیٹا وپن اور رشتہ دار سندیپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سنگیتا، بھورا اور گڈا کو شدید زخمی حالت میں آگرہ بھیجا گیا ہے۔
جہاں ان کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے جس سےہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔ پولیس اسے سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

Title: six of a family killed after bus collides with car on yamuna expressway | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply