بہار میں ایک ہی کنبہ کی 6لڑکیاں گنگا اشنان کے دوران ڈوب کر ہلاک

پٹنہ: بہار میں پٹنہ ضلع کے موکاما تھانہ علاقے کے تاج پور گاؤں کے نزدیک گنگا ندی میں ایک ہی خاندان کی لڑکیوں کے ڈوب جانے کا اندیشہ ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار تیواری نے یہاں بتایا کہ راجدھانی پٹنہ سے قریب پچاس کلو میٹر دو موکاما تھانہ علاقے کے تاج پور گاؤں میں آج صبح گاؤں کی کچھ خواتین گنگا اسنان کرنے گئی تھیں۔ ان خواتین کے ساتھ کچھ چھوٹی بچیاں بھی تھیں۔
اسنان کرتے وقت ایک بچی ڈوبنے لگی جس بچانے کی کوشش میں ایک ایک کرکے سبھی بچیاں ڈوب گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے چار لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ باقی بچیوں کی تلاش جاری ہے۔ مرنے والی بچیوں کی شناخت کاجل کماری، مردگل کماری، نکی کماری اور میلا کماری کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six of a family drown in ganga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply