جھارکھنڈ میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد نے ایک ساتھ خودکشی کی

نئی دہلی:شمالی دہلی کے براڑی علاقہ میں یک ہی کنبہ کے 11افراد کی بیک وقت خودکشی کی باز گشت تھمی بھی نہیں تھی کہ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی اجتماعی خودکشی سے سنسنی پھیل گئی۔

پولس کے مطابق اتوار کی صبح ہزاری باغ ضلع کے مونگا بغیچہ علاقہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جن میں دو مرد، دو خواتین اوردوبچے ہیں پر اسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چندن وتس نے بتایاکہ یہ خاندان قرض کے بوجھ تلے دبا تھا جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولس کو تین خودکشی تحریریں اور ایک پاور آف اٹارنی ملی ہے۔

مرنے والوں کی نریش اگروال، مہاویر مہیشوری، کرن اگروال، پریتی اگروال ، انوی اگروال اور امن اگروال کے طور پر کی گئی ہے۔ وتس کے مطابق انہوں نے اپنے خودکشی نامہ میں لکھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو مارڈالا کیونکہ وہ اسے لٹکا نہیں سکے۔

بعد میں نریش نے اپارٹمنٹ کی چھت سے کود کر جان دے دی۔ان میں سے دو چھت کے پنکھے سے لٹکے ملے، ایک کو گلا دبا کر ہلاک کیا گیا اور لڑکی انوی کو زہر دے کر مارا گیا۔ جبکہ امن کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

خودکشی نامے میں خود کشی کی وجوہ بیماری، کاروبار ختم ہوجانا، دوکاندروں کے بقایا جات ادا نہ کرپانا، بدنامی اور بھاری قرض کا ہوجانا بتاتے ہوئے کہاگیاہے کہ اسسے اعصابی تناؤ اتنا بڑھ گیا ہے کہ خود کشی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six of a family commit suicide in jharkhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply