او پنیر سیلوم خیمہ نے ششی کلا کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی کر دیں

چنئی: آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کژگم (انا ڈی ایم کے) کی اعلی قیادت کے خلاف بغاوت کر نے والے تمل ناڈو کے نگراں وزیر اعلیٰ او پنیرسیلوم کے تئیں پارٹی کے پانچ مزید ممبران پارلیمنٹ نے اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے چار ممبران پارلیمنٹ اور تمل ناڈو کے وزیر تعلیم ما فوئی پنڈیاراجن نے مسٹر پنیرسیلوم کی حمایت کی تھی۔
انا ڈی ایم کے کے چار لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور ایک راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نے پارٹی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کے خلاف بغاوت کر کے او پنیرسیلوم سے ملاقات کی اور ان کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر پنیرسیلوم کو حمایت کرنے والے پانچ ممبران پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کے ڈاکٹر آر لکشمن کے علاوہ لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ جے سنگھ تیاگراج نٹرجی ، سینگتون، آر پی مروتھ راجا اور ایس راجندرن شامل ہیں۔ جس کے بعد مسٹر پنیرسیلوم کو حمایت دینے والوں کی رکن پارلیمنٹ کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ جس سے محترمہ ششی کلا کے لئے مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six more mps join o panneerselvam camp sasikala puts up brave front in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply