حیدرآباد کے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدر آباد: تلنگانہ کے داالخلافہ حیدر آباد کے ایک خاندان پر اس وقت غم و اندوہ کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب پکنک منانے کے لیے گئے اس خاندان کے 6افراد سڑک حادثہ میں ہلاک اور4دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب یہ کنبہ تفریح کی غرض سے ناگرجونا ساگر(ناگ ارجن ساگر ) ڈیم جارہا تھا کہ نالگنڈہ ضلع کے چنتا پلی منڈل کے نسارا پلی گاو¿ں کے قریب ان کیملٹی یوٹیلیٹی گاڑی(ایم یو وی) اسٹئیرنگ وہیل بہک جانے سے ایک بس ڈپو کی دیوار سے ٹکرا گئی۔کار میں دس افراد سوار تھے اور کار ڈرائیور مبینہ طور پر بڑی تیزرفتاری سے کار چلا رہا تھا۔

پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روی کمار کے مطابق حادثہ میں د خواتین اور ایک پانچ سالہ بچہ سمیت 5افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔جبکہ چھٹی خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔چار زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا۔حادثہ کی خبر ملتے ہی اس پورے علاقہ کی فضا جہاں یہ کنبہ اقامت پذیر تھا سوگوار ہو گئی۔

یہ ایم یو وی ان تین گاڑیوں میں سے ایک تھی جن میں30افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔ ہلاک شدگان کی شناخت 55سالہ اکبر،55سالہ آسیہ بیگم ، 38سالہ محسن ،27سالہ مصطفےٰ،19الہ صدام اور پانچ سالہ سمیع ہیں۔دیگر دو کاروں کے لوگوں نے مقامی باشندوں کے ساتھ مل کر لاشوں اور زخمیوں کو حیدر آباد منتقل کیا۔ یہ خاندان ٹولی چوکی کا رہائشی تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six members of a family from hyderabad killed in accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply