اترپردیش کے شہر بریلی میں آتشزدگی سے ایک ہی کنبہ کے6بچے زندہ جل کر ہلاک

بریلی: پولس کے مطابق جمعہ کی صبح گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبہ کے چھ بچے ہلاک ہو گئے ۔ پولس نے کہا کہ ہلاک شدگان میں چار بہنیں اور دو ان کی کزن شامل ہیں۔پولس نے بتایا کہ قلعہ تھانہ کے تحت کینٹ علاقہ میں کالی دھام مندر کے قریب واقع اس مکان میں جس وقت آگ لگی تو گھر میں کوئی بڑا نہیں تھا۔ بچیوں کے والدین راجو کشیپ اور اس کی بیوی ایک شادی میں شرکت کے لیے پیلی بھیت گئے ہوئے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ بچے گھر میں موم بتی جلی چھوڑ کر سو گئے تھے۔ اور جب لوگوں نے گھر سے دھواں نکلتے اور شعلے بلند ہوتے دیکھا تو انہوں نے دروازہ توڑا لیکن اند ر دیکھا تو گھاس پھونس سے بنی چھت گر چکی تھی ۔فائر افسر رادھے شیام نے بتایا کہ گھر میں چھ لاشیں پائی گئیں۔جن کی شناخت 17سالہ سلونی، 15سالہ سنجنا،10سالہ بھوری،8سالہ درگا (چاروں بہنیں) اور ان کی کزن 9سالہ ماہیمہ اور 7سالہ دیبو کے طور پر ہوئی ہے۔

Title: six members of a family die in house fire | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply