تلنگانہ و چھتیس گڑھ سرحد پر پولس سے مسلح تصادم میں 8ماؤ باغی ہلاک

حیدر آباد: جنوبی ہند مین تلنگانہ کے کھمم ضلع اور پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کی سرحد کے قریب منگل کو علی الصباح پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں کم از کم8 ماؤ پرست ہلاک ہو گئے۔تلنگانہ پولس کے ایک سینیئر انٹیلی جنس افسر کے مطابق چھتیس گڑھ سے متصل سرحد پر گھنے جنگلاتی سلسلہ میں بسیرا کیے ماؤ باغیوں اور گرے ہاؤنڈز نام سے تلنگانہ کی انسداد نکسل فورس کی ایک ٹیم کے درمیان گولیوںکا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصادم میں جو 8انتہا پسند مارے گئے ان کی لاشیں مل گئی ہیںاور ان کی شناخت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔افسر نے یہ بھی بتایا کہ جائے تصادم پر 8ہتھیار بھی پائے گئے ہیں۔نیز فورس نے مزید انتہا پسندوں کی تلاش میں جنگل چھاننا شروع کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six leftwing terrorists killed near tilngana chhattisgarh border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply