سکم میں چٹانیں پھسلنے سے 6ہلاک،کئی مکانات کو نقصان

گنگٹوک: (یو این آئی) ہمالیائی ریاست سکم میں آج صبح شدید بارش کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں کم از کم 6افراد کی موت ہوگئی، جن میں سے تین بچے ہیں اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولس نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے کا پہلا حادثہ جنوبی سکم کے ضلع نامچی میں دو بجے رات کو پیش آیا، جس میں ایک مکان مکمل منہدم ہوگیا، جبکہ تین دیگر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، جن میں تین افراد زندہ دب گئے، جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایاگیا۔
سب ڈویزنل مجسٹر بیمل رائے جائے حادثہ پر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہ?ں اور پولس اہلکار اور راحت رساں ٹیم کے ساتھ ممکنہ لاپتہ افراد کے لئے تلاشی مہم کی نگرانی کررہے ہ?ں۔مٹی کا تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ آدھے گھنٹے بعد بالائی بوکرونگ علاقے میں پیش آیا، جس میں راجکمار تمانگ نامی شخص کا مکان مکمل تباہ ہوگیا ، جس کی زد میں دو خواتین کی موت ہوگئی۔ پولس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر ممکنہ لاپتہ افراد کی تلاشی مہم جاری ہے۔ کھرلونگ میں بھی اسی طرح کے حادثے میں ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا، جس کو اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولس اور حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات سے جاری شدید بارش کے سبب پھونگ اور نامچی کے درمیان مین روڈ پر متعدد جگہ مٹی کے تودے گرے ہیں ، جہاں بازآبادکاری کا کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشرقی سکم میں مارتام اور سنگٹم کے درمیان قومی شاہرا نمبر 10 پر ٹریفک یکطرفہ بند کردی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے پیش نظر مغربی و جنوبی سکم میں متعدد سڑکوں پر ٹریفک مکمل یا جزوی طورپر بند کردی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed in sikkim landslide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply