تلنگانہ میں آٹو رکشا ٹرک ٹکر میں چھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

 آصف آباد:تلنگانہ کے ایک ضلع کے بندرم گاؤں میں ایک آٹورکشا اور لاری کی آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں آٹو میں سوار چھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب آٹورکشا میں سوار افراد سارنڈی گاؤں میں بھوانی ماتا مندر کے درشن کے بعد جھری گاؤں واپس آرہے تھے۔
اس حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ چار لوگوں نے اسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے منچریل سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed in road accident in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply