کٹیہار میں بے قابو آٹو مندر کی دیوار سے ٹکرایا :6ہلاک

کٹیہار:بہار میں کٹیہار ضلع کے کرسیلا تھانہ علاقہ میں قومی شاہراہ نمبر 31 پر گوالٹولی گاؤں کے قریب کل دیر رات ایک شدید سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے پورنیہ تھانہ علاقہ کے روپولی گاؤں کا ایک خاندان آٹو سے منڈن کرانے جھارکھنڈ کے دیوگھر گیا تھا۔ واپس آتے وقت گوالٹولی گاؤں کے قریب آٹوبے قابو ہوکر سڑک کے کنارے بنے ایک مندر کی دیوار سے ٹکرا گیا۔
اس حادثے میں پدما دیوی (50)، دھیرج کمار (11)، سنجے سنگھ (40)، انیکیت کمار (12)، رینا دیوی (35) اور سروج سنگھ (40) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے کٹیہار صدر اسپتال بھیجی گئی ہیں۔

Title: six killed in road accident in katihar district | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply